‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2019 - 21:15
خبر کا کوڈ: 439900
فونت
یوروپ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ:
برہنہ عورتیں، مسلم خواتین کا آئڈیل نہیں | عورت کی برہنگی آزادی کی نشانی نہیں غلامی کا طوق ہے یوروپ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے یاد دہانی کی کہ مغربی ممالک کی برہنہ عورتیں، مسلم خواتین کے لئے آئڈیل نہیں بن سکتیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، یوروپ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت السلام سید مرتضی کشمیری نے اپنے بیان میں کہا: حضرت فاطمہ زهرا (سلام الله علیها) نبوت و امامت اور آپ کی نسل کے گیارہ اماموں کا حلقہ وصل ہیں ، جیسا کہ پیغمبر اکرم (صل الله علیه و آله و سلم) نے بشارت دی تھی کہ حضرت مهدی (عج الله تعالی فرجه الشریف) اس بی بی دو عالم کی نسل میں سے ہیں ۔

انہوں نے حضرت زهرا (سلام الله علیها) کو مسلم خواتین کے لئے نمونہ عمل اور آئڈیل جانا اور کہا: اگر خواتین دنیا و آخرت کی سعادت چاہتی ہیں تو حضرت فاطمہ زهرا (سلام الله علیها) کو اپنا نمونہ عمل اور آئڈیل قرار دیں اور آپ کی سیرت سے متمسک ہوں ۔

یوروپ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے بیان کیا: مسلم خواتین ، مغربی ممالک کی عورتوں کو جو برہنگی کے ذریعہ اپنے حسن و جمال کو دیکھانے کے درپہ ہیں ، اپنا آئڈیل نہ قرار دیں ، عورت کی آزادی اس کا گھر سے برہنہ نکلنا نہیں ہے بلکہ حجاب ، عفت ، احکام خدا کی پیروی اور گناہوں سے دوری عورت کا کمال ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬